پاکستان نے کینوکی برآمدات سے 222ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا

اسلام آباد ۔ 6 جون (اے پی پی) گزشتہ سیزن میں پاکستان نے کینوکی برآمدات سے تقریباً 222ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا۔پاکستان فروٹ اینڈویجیٹیبل ایکسپورٹرز اینڈامپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق حالیہ ختم ہونے والے سیزن کے دوران پاکستان سے تقریباً 3لاکھ 70ہزار ٹن کینوکی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جس سے پاکستان نے 222ملین ڈالر کازرمبادلہ کمایا، یہ کسی بھی ایک سیزن میں کینوکی برآمدات کا سب سے زیادہ حجم تھا۔کینوکی …

اسلام آباد ۔ 6 جون (اے پی پی) گزشتہ سیزن میں پاکستان نے کینوکی برآمدات سے تقریباً 222ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا۔پاکستان فروٹ اینڈویجیٹیبل ایکسپورٹرز اینڈامپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق حالیہ ختم ہونے والے سیزن کے دوران پاکستان سے تقریباً 3لاکھ 70ہزار ٹن کینوکی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جس سے پاکستان نے 222ملین ڈالر کازرمبادلہ کمایا، یہ کسی بھی ایک سیزن میں کینوکی برآمدات کا سب سے زیادہ حجم تھا۔کینوکی برآمد دسمبر تا مئی 2018 تک جاری رہا۔ گزشتہ سال کینو کی سیزن میں پاکستان نے تین لاکھ 25 ہزارٹن کینو برآمد کیا تھا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق روس میں کسٹم حکام کی جانب سے ہائی ویلیوایشن کی وجہ سے برآمد کنندگان کو مسائل کا سامنا ہے اورایسوسی ایشن نے اس ضمن میں پاکستان اورروسی حکام سے یہ معاملہ بھی اٹھایاہے۔