
اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ ون چائنہ پالیسی اور چین کے ہانگ کانگ اور تائیوان کے بارے مو¿قف کی حمایت کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے پیر کو یہاں ان سے ملاقات کی- سینیٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ چین اور پاکستان ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے علاقائی مو¿قف کو تسلیم کرنے ہیں اور مسئلہ کشمیر پر چین کی حمایت قابل قدر ہے- دونوں اطراف نے دیگر علاقائی اور بین الاقوامی امور سمیت بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں مسلسل جارحیت اور بھارت اور امریکہ میں چینی کاروباری سرگرمیوں کی بندش کے معاملہ پر بھی تبادلہ خیال کیا- ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے دو طرفہ پارلیمانی گروپس کو موثر اور فعال بنانےکی ضرورت پر زور دیا جو سفری پابندیوں میں نرمی کے بعد باہمی ملاقاتیں کر سکیں- چینی سفیر نے ایوان بالا کی سرگرمیوں اور معیاری قانون سازی کے عمل میں ہونے والے سیر حاصل مباحثہ کی بھی تعریف کی-