پاکستان نے21ویں ایشین والی بال چیمپئن شپ میں اپنے پہلے میچ میں تھائی لینڈ کو 2-3 سے ہرا دیا

اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):پاکستان نے21ویں ایشین والی بال چیمپئن شپ میں اپنے پہلے میچ میں تھائی لینڈ کو 2-3 سے ہرا دیا ہے جاپان میں جاری تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اپنے پہلے میچ تھائی کو 2-3 سے ہرا دیا۔ میچ میں پانچ سیٹ کھیلے گئے۔ تھائی لینڈ نے پہلے اور تیسرے سیٹ میں بالترتیب 22 کے مقابلے میں 25 سکور اور 21 کے مقابلے 25 سکور سے کامیابی …

اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):پاکستان نے21ویں ایشین والی بال چیمپئن شپ میں اپنے پہلے میچ میں تھائی لینڈ کو 2-3 سے ہرا دیا ہے جاپان میں جاری تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اپنے پہلے میچ تھائی کو 2-3 سے ہرا دیا۔ میچ میں پانچ سیٹ کھیلے گئے۔

تھائی لینڈ نے پہلے اور تیسرے سیٹ میں بالترتیب 22 کے مقابلے میں 25 سکور اور 21 کے مقابلے 25 سکور سے کامیابی حاصل کی۔

جبکہ پاکستان نے دوسرے، چوتھے اور پانچویں سیٹ میں بالترتیب 23 کے مقابلے 25 سکور، 23 کے مقابلے 25 سکور اور 12 کے مقابلے 15 سکور سے فتح حاصل کی۔

چیمپئن شپ 12 ستمبر سے 19 ستمبر تک جاپان میں کھیلی جائے گی، چیمپئن شپ میں ایشیائی سطح کی سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں شامل کیا گیا ہے گروپ اے میں میزبان جاپان،

بھارت، قطر اور بحرین شامل ہیں، پاکستان کو گروپ بی میں ایران، تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کے ساتھ رکھا گیا ہے اور اسی طرح گروپ سی میں آسٹریلیا، چین، سری لنکا اور کویت جبکہ گروپ ڈی میں جنوبی کوریا، تائیوان، قازقستان اور سعودی عرب کی ٹیمیں شامل ہیں۔