اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین آہنی دوستی اور سٹریٹجک تعاون پر مبنی سدا بہار شراکت داری کے حامل ہیں اور پاکستان ون چائنا پالیسی پر کاربند رہے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے تائیوان سے متعلق حالیہ پیش رفت اور تائیوان کے بارے میں ذرائع ابلاغ کے ریمارکس پر پاکستان کے موقف کے بارے میں استفسارات کے جواب …
پاکستان ون چائنا پالیسی پر کاربند رہے گا ، ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین آہنی دوستی اور سٹریٹجک تعاون پر مبنی سدا بہار شراکت داری کے حامل ہیں اور پاکستان ون چائنا پالیسی پر کاربند رہے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے تائیوان سے متعلق حالیہ پیش رفت اور تائیوان کے بارے میں ذرائع ابلاغ کے ریمارکس پر پاکستان کے موقف کے بارے میں استفسارات کے جواب میں کہا ہے کہ پاکستان اور چین آہنی دوستی اور اسٹریٹجک تعاون پر مبنی سدا بہارشراکت داری کے حامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم چین کے بنیادی مفادات سے متعلق تمام معاملات بشمول تائیوان پر چین کی مستقل اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان ون چائنا پالیسی پر کاربند رہے گا اور وہ تائیوان کو چین کا اٹوٹ انگ سمجھتا ہے۔








