پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ7مارچ سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا

لاہور۔28فروری (اے پی پی):پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 7مارچ سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگاجو14 مارچ تک جاری رہے گا جس میں 27 کھلاڑی شرکت کریں گی۔پی سی بی کے مطابق تربیتی کیمپ کا انعقاد قومی خواتین ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ اور زمبابوے کی خواتین ٹیم کے خلاف ہوم سیریز کی تیاری کے لیے کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ٹیم آئرلینڈ میں شیڈول ٹوئنٹی 20 …

لاہور۔28فروری (اے پی پی):پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 7مارچ سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگاجو14 مارچ تک جاری رہے گا جس میں 27 کھلاڑی شرکت کریں گی۔پی سی بی کے مطابق تربیتی کیمپ کا انعقاد قومی خواتین ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ اور زمبابوے کی خواتین ٹیم کے خلاف ہوم سیریز کی تیاری کے لیے کیا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ ٹیم آئرلینڈ میں شیڈول ٹوئنٹی 20 سہ فریقی سیریز کی تیاری بھی کرے گی جبکہ ICC Women’s T20 World Cup 2026 انگلینڈ کی تیاری بھی کیمپ کا اہم حصہ ہوگی۔سابق ٹیسٹ فاسٹ باولر وہاب ریاض بطور سرپرست کیمپ کی نگرانی کریں گے جبکہ سینئر خواتین ٹیم کے کوچز بھی کھلاڑیوں کی رہنمائی کریں گے۔

کھلاڑی مہارتوں کی تربیت کے ساتھ جسمانی فٹنس سیشنز اور وارم اپ میچز میں بھی حصہ لیں گی تاکہ کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔پی سی بی کے مطابق جنوبی افریقہ میں موجود پاکستان خواتین ایک روز ہ سکواڈ 2 مارچ کو وطن واپس پہنچے گا جس کے بعد کھلاڑی کیمپ میں شامل ہوں گی۔

کیمپ میں شامل کھلاڑیوں میں شوال ذوالفقار، سدرہ امین، عالیہ ریاض، نتالیہ پرویز، ایمن فاطمہ، سائرہ جبین، گل رخ، حفصہ خالد، ایمان ناصر، عائشہ ظفر، صدف شمس، گل فیروزہ، منیبہ علی، فاطمہ ثنا، طوبی حسن، رامین شمیم، ام ہانی، سعدیہ اقبال، نشرہ سندھو، مومنہ ریاض، انوشہ ناصر، عائشہ بلال، سیدہ آروب شاہ، تسمیہ رباب، حمنہ بلال، ڈیانا بیگ اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔