پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ کے ریونیو میں گزشتہ 9 ماہ کے دوران 6 فیصد کا اضافہ

65

اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل) کے ریونیو میں گزشتہ 9 ماہ کے دوران 6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کی طرف سے جاری کئے جانے والے اعداد وشمار کے مطابق پی ٹی سی ایل کا ریونیو 30 ستمبر کو ختم ہونے والے 9 ماہ کے دوران 93 ارب 21 کروڑ روپے تک بڑھ گیا ہے جبکہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران کمپنی کے ریونیو میں 11 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور یو فون کا ریونیو 10 فیصد اور یو بینک جو کہ پی ٹی سی ایل کا ذیلی مائیکرو فنانس کاادارہ ہے اس کے ریونیو میں 65 فیصد کا اضافہ دیکھنے میںآیا ہے تاہم کمپنی کے آپریٹنگ منافع میں 65 فیصد کااضافہ اور نیٹ پرافٹ میں روپے کی قدر میں کمی کے وجہ سے 26 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔