پاکستان ٹیم 5 مرتبہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی

351
پاکستان ٹیم 5 مرتبہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی

ابوظہبی۔۔2نومبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم 5 مرتبہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

منگل کو قومی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ2021 ء میں نمیبیا کو 45 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرکے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

اس سے قبل قومی ٹیم 2007ء ، 2009ء ، 2010ء اور 2012ء میں کھیلے گئے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ ٹورنامنٹس کے سیمی فائنل کھیل چکی ہے۔