پاکستان ٹینس فیڈریشن آئندہ ماہ آئی ٹی ایف جونیئر کے دو ایونٹس کا انعقاد کرے گی

اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان ٹینس فیڈریشن ( پی ٹی ایف) آئندہ ماہ آئی ٹی ایف جونیئر کے دو ایونٹس کا انعقاد کرے گی۔ پی ٹی ایف حکام کے مطابق پہلی آئی ٹی ایف جونیئر چیمپین شپ 5 سے 10 نومبر تک پی ٹی ایف کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ ایونٹ میں انڈر 18 بوائز سنگلزاور انڈر 18 بوائز ڈبلز کے مقابلے جبکہ لیڈی سنگلز اور لیڈی ڈبلز کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔