اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی) قومی ٹینس سٹار عقیل خان نے پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) سے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑی جو گراس کورٹس پر کھیل سکتے ہوں ان کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کریں تاکہ مستقبل میں ہونے والے ڈیوس کپ مقابلوں کیلئے انہیں تیار کیا جا سکے۔ پاکستان نے حال ہی میں منعقدہ ڈیوس کپ ٹائی ایشیا اوشنیا زون گروپ ون پہلے …
پاکستان ٹینس فیڈریشن مستقبل میں ہونے والے ڈیوس کپ مقابلوں کیلئے نوجوان کھلاڑیوں کو تیار کرے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی) قومی ٹینس سٹار عقیل خان نے پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) سے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑی جو گراس کورٹس پر کھیل سکتے ہوں ان کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کریں تاکہ مستقبل میں ہونے والے ڈیوس کپ مقابلوں کیلئے انہیں تیار کیا جا سکے۔ پاکستان نے حال ہی میں منعقدہ ڈیوس کپ ٹائی ایشیا اوشنیا زون گروپ ون پہلے مرحلے میں جنوبی کوریا کو 4-0 سے شکست دے کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا تھا، عقیل خان اور اعصام الحق قریشی نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں اور اعصام کیریئر کے اختتام کی طرف جا رہے ہیں، بلاشبہ فوری طور پر بیک اپ تیار کرنا مشکل ہے لیکن ناممکن نہیں، ملک میں ٹینس کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، اگر ان پر محنت کی جائے تو مجھے پوری امید ہے کہ وہ مستقبل میں ہماری جگہ لے لیں گے۔








