پاکستان ٹینس فیڈریشن کا اسلامک سولیڈیریٹی گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی ٹیم کیلئے نقد انعام کا اعلان

81

اسلام آباد ۔ 25 مئی (اے پی پی) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) نے آذربائیجان میں منعقدہ چوتھے اسلامک سولیڈیریٹی گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی قومی ٹیم کیلئے نقد انعام کا اعلان کیا، پاکستان نے مینز ٹیم ایونٹ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ جمعرات کو پی ٹی ایف کے ترجمان نے بتایا ہے کہ فیڈریشن نے اسلامک سولیڈیریٹی گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی مینز ٹیم کیلئے نقد انعام کا اعلان کیا ہے، سٹار کھلاڑی عقیل خان کو ایک لاکھ جبکہ محمد عابد مشتاق اور مزمل مرتضیٰ کو 50، 50 ہزار اور ٹیم کوچ کو 30 ہزار روپے نقد انعام سے نوازا جائے گا۔