لاہور۔1فروری (اے پی پی):پاکستان کی انڈر14 ٹینس ٹیم آئی ٹی ایف ایشیاء انڈر 14 ڈویلپمنٹ چیمپئن شپ 2026 میں شرکت کے لیے کمبوڈیا روانہ ہو گئی ۔یہ ایونٹ جنوب مشرقی اور مشرقی ایشیاء کے ممالک کے لیے ریجنل کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کی حیثیت رکھتا ہے جو 3 سے13 فروری 2026 تک نوم پنہ،کمبوڈیا میں منعقد ہوگا۔ پاکستان ٹیم میں محمد ابراہیم حسین گل، محمد مزا،خدیجہ خلیل اور عیشہ ربی شامل ہیں …
پاکستان ٹینس ٹیم ایشیاء انڈر 14 ڈویلپمنٹ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے کمبوڈیا روانہ

مزید خبریں
لاہور۔1فروری (اے پی پی):پاکستان کی انڈر14 ٹینس ٹیم آئی ٹی ایف ایشیاء انڈر 14 ڈویلپمنٹ چیمپئن شپ 2026 میں شرکت کے لیے کمبوڈیا روانہ ہو گئی ۔یہ ایونٹ جنوب مشرقی اور مشرقی ایشیاء کے ممالک کے لیے ریجنل کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کی حیثیت رکھتا ہے جو 3 سے13 فروری 2026 تک نوم پنہ،کمبوڈیا میں منعقد ہوگا۔
پاکستان ٹیم میں محمد ابراہیم حسین گل، محمد مزا،خدیجہ خلیل اور عیشہ ربی شامل ہیں جبکہ خالد محمود خان ٹیم کے کپتان اور کوچ کی حیثیت سے فرائض انجام دیں گے۔پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری جنرل نے ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم ریجنل کوالیفائنگ ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔








