22.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن کا ورلڈ کپ...

پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن کا ورلڈ کپ پاکستان میں منعقد کروانے کا اعلان خوش آئند ہے، قومی چیمپئن غضنفر بلال

- Advertisement -

اسلام آباد۔25اگست (اے پی پی):قومی ٹین پن باؤلنگ چیمپئن غضنفر بلال نے کہا ہے کہ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن کا ورلڈ کپ پاکستان میں منعقد کروانے کا اعلان خوش آئند ہے لیکن حکومت فیڈریشن کے ساتھ مل کر ٹین پن باؤلنگ کھیلنے کے لئے انٹرنیشنل معیار کا کورٹ بنوائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹین پن باؤلنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن حکومت کی جانب سے ٹین پن باؤلنگ کے کھلاڑیوں کو وسائل اور سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے، دنیا میں کوئی بھی کھیل حکومتی اور سپانسرز کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں پا سکتا، پرائیویٹ سیکٹرز کرکٹ کی طرح دیگر کھیلوں کی ترقی میں بھی نمایاں کردار ادا کریں۔

ایک سوال کے جواب میں قومی اور آزادی کپ کے چیمپئن غضنفر بلال نے کہا کہ ٹین پن باؤلنگ کا کھیل دنیا کا مقبول ترین کھیل ہے جو کہ تقریباً ڈیڑھ سو کے قریب ملکوں میں کھیلا جارہا ہے اور پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن کا ورلڈ کپ پاکستان میں منعقد کرانے کا اعلان خوش آئند ہے اور وہ 120 ممالک سے زائد کے مرد اور خواتین کھلاڑی پاکستان لا سکتے ہیں ،یہ ایک بہت بڑی بات ہے لیکن پاکستان میں ورلڈ کپ منعقد کرانے کی سہولیات اور انفراسٹرکچر موجود نہیں ہے جس پر ورلڈ کپ کرایا جا سکے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں ٹین پن باؤلنگ کا انٹرنیشنل معیار کا کھیلنے کے لئے کورٹ تعمیر کرائے تاکہ ٹین پن باؤلنگ ورلڈ کپ کے مقابلے پاکستان میں منعقد ہوں جس سے پاکستان کی سیاحت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں