پاکستان پراڈکٹس کی ویلیو ایڈیشن اور پراسسنگ سہولیات بہتر بناکر عالمی منڈی میں اپنا مقام بنا سکتا ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

77
پاکستان پراڈکٹس کی ویلیو ایڈیشن اور پراسسنگ سہولیات بہتر بناکر عالمی منڈی میں اپنا مقام بنا سکتا ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی
پاکستان پراڈکٹس کی ویلیو ایڈیشن اور پراسسنگ سہولیات بہتر بناکر عالمی منڈی میں اپنا مقام بنا سکتا ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد ۔28فروری(اےپی پی ):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی پراڈکٹس کی ویلیو ایڈیشن اور پراسسنگ سہولیات بہتر بناکر عالمی منڈی میں اپنا مقام بنا سکتا ہے۔ بیرون ملک سفارتخانے تجارتی نما ئشیں منعقد کرکے ملکی معیشت کے لئے کرداار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں ایوان صدر میں وزارت تجارت اور سرگودہا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام ترشاوہ پھلوں کی نما ئش (سایٹرس شو2021 )سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں ایسی تحقیق کی ضرورت ہے جو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہو صدر نے کہا پاکستان ایک زرعی ملک ہے کینو اور دیگر پھلوں کی پیکنگ اور سٹوریج سہولیات بہتر بنا کر برآمدات میں اضافہ کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک مستقبل کی منصوبہ بندی کرتے ہیں میعاری زرعی ادویات اور بہتر دیکھ بھال کے ذریعہ ہم زرعی معشیت میں خاطر خواہ اضافہ کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پھلوں کی پیداوار میں اضافہ کے لیے یونیورسٹیوں میں مارکیٹ قابل اطلاق تحقیق کو فروغ دینے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں نامیاتی فارمنگ اور زرعی ادویات سے آ گاہ رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ دنیا یہ حقیقت جانتی ہے کہ زراعت کے لیے یہ چیزیں اہمیت کی حامل ہیں انہوں نے کہ ایسے وہ تمام عوامل جو آرگینک فارمنگ یا محفوظ کاشتکاری کو فروغ دیتے ہوں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے انہوں نے کہا کہ وہ ممالک جو خوراک میں خود کفیل ہیں سٹریٹجک طور بہت محفوظ ہیں صدر نے کہا ترقی یافتہ ممالک نے بہت پہلے اپنے لیے ایک ایسا نظام اختیار کر لیا تھا جس سے و وہ ایک دوسرے کی مددکررہے ہیں اور آ پس میں تجارت کررہے ہیں ہے تیس چالیس سا ل قبل یہ امر قابل اطمینان تھا مگر ا ٓ باد ی میں اضافہ کے ساتھ پانی کی قلت ہوئی۔

ہمیں پانی کے تحفظ کے ساتھ حیاتیاتی تنوع پر توجہ دینے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کی زراعت کا جی ڈی پی میں 22فیصد حصہ ہے جس سے تقریبا ً 42 فیصد لیبر وابستہ ہے انہوں نے کہا کہ اگر چہ فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہوا ہے تاہم گندم اور کپاس کی پیداوار میں کمی آرہی ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ میں 1.5فیصد لوگ زراعت سے وابستہ ہیں مگر اس کی فی ایکٹر پیداوار بہت زیادہ ہے اور اس کی لیبر صنعت کی طرف منتقل ہوئی ہے ۔روس اور دیگر ممالک میں بھی افرادی قوت صنعت کی جانب گئی تاہم ان ممالک نے زرعی مشینری کے ساتھ اپنی فی ایکٹر پیداور میں اضافہ کیا اور اب انڈسٹری سے لیبر اور سکلڈ لیبر ا ٓ ئی ٹی کی جانب جارہی ہے

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھی اس سلسلہ میں تیاری رکھنی چاہیے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ترشاوہ پھلوں کی پیداور تین تا چار فیصد ہے اور دنیا میں کینو پیدا کرنے والا چھٹا بڑا ملک ہے انہوں نے کہا کہ پھلوں اور گندم سمیت زرعی اجناس کو محفوظ بنا کر ہم اپنی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کرسکتے ہیں صدر نے کہا کہ گندم کو کیڑوں سے محفوظ نہ بنانے اور مچھلی کے تحففظ کے لئے کولڈ سٹوریج کی کمی سے ان کی اصل قدر برقرار نہیں رہتی انہوں نے کہا میں نے اپنے حالیہ دورہ گلگت اور ہنزہ کے دوران یہ جائزہ لیا کہ موزوں اقدامات نہ ہونے سے خوبانی سمیت مختف اجناس کی پیداور اور برآمد متاثر ہوئی دنیا بھر میں اپنائے گئے سخت برآمدی معیارات سے بھی برآمدات میں کمی ہوئی اور خود کو بدلتے ہوئے نظام کے ساتھ ڈھالنے سے اس صورتحال میں بہتری ا ٓئے گی انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ترشاوہ پھلوں کینو اور آم کی بہتر ٹریٹمنٹ کے ساتھ برآمدات میں اضافہ کیا جائے ۔