24.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان پوسٹ یوم آزادی اور معرکہ حق کی کامیابی شایان شان طریقے...

پاکستان پوسٹ یوم آزادی اور معرکہ حق کی کامیابی شایان شان طریقے سے منائے گا ، خصوصی یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا جائے گا

- Advertisement -

اسلام آباد۔13اگست (اے پی پی):پاکستان پوسٹ ملک بھر میں یوم آزادی اور معرکہ حق کی کامیابی کو شایان شان طریقے سے منائے گا اور اس مناسبت سے 30 روپے مالیت کا خصوصی یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کرے گا۔ پاکستان پوسٹ کے ڈائریکٹر جنرل سمیع اللہ خان کے ہدایات پر ملک کے اہم شہروں راولپنڈی ، اسلام آباد، مری، لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور کے جی پی اوز کی عمارتوں کو برقی قمقموں اور قومی پرچموں سے خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز مقصود احمد نے بتایا کہ یادگاری ڈاک ٹکٹ میں یوم آزادی کے ساتھ ساتھ پاکستان آرمی کی معرکہ حق میں کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔خصوصی یادگاری ڈاک ٹکٹ ملک بھر کے فیلاٹیلیک بیوروز پر فروخت کے لیے دستیاب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تمام جی پی اوز میں خصوصی تقریبات منعقد کرنے کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اس سلسلہ میں جی پی اوز میں پرچم کشائی کی تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے، کاروباری برادری، یادگاری ڈاک ٹکٹ کے شوقین افراد اور طلبہ شرکت کریں گے۔ اس موقع پر قومی ترانہ بجایا جائے گا اور کیک کاٹا جائے گا۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں