پاکستان پولین اور ویکس نیٹ نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں (کل ) تک جمع کرائی جاسکتی ہیں ، ٹی ڈی اے پی

152
TDAP
TDAP

اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’پاکستان پولین اور ویکس نیٹ ‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں کل (منگل) تک جمع کروائی جاسکتی ہیں ۔

ٹی ڈی اے پی کے مطابق 3روزہ نمائش ایکسپو سینٹر لاہور میں 29نومبر تا یکم دسمبر تک جاری رہے گی جس میں تیار ملبوسات ، ہوم ٹیکسٹائل ، جوتے ، جیمز اینڈ جیولری ، دستکاری ، فرنیچر ، بیوٹی اینڈ ہیلتھ پراڈکٹس ، کارپیٹس ، فارماسیوٹیکل ، کھیلوں کا سامان ، حلال پراڈکٹس ،

کٹلری ، آئی ٹی اور انجئیرنگ سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔