پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ماضی کی حکومتوں نے قومی اداروں کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے، ذوالفقار علی بخاری

75

لندن ۔ 7 جون (اے پی پی)وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے سمندر پار پاکستانیز و انسانی ترقی ذوالفقار علی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ماضی کی حکومتوں نے قومی اداروں کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے، سابقہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے نتیجہ میں ملک کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ پاکستان ہاﺅس لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے ملک میں اداروں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ ا