پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز نے آزادجموں و کشمیر کے آئندہ انتخابات کیلیے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کے لیے تشکیل پارلیمانی بورڈ کا اجلاس 27 جون کو اسلام آباد میں طلب کرلیا
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز نے آزادجموں و کشمیر کے آئندہ انتخابات کیلیے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کے لیے تشکیل پارلیمانی بورڈ کا اجلاس 27 جون کو اسلام آباد میں طلب کرلیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز نے آزادجموں و کشمیر کے آئندہ انتخابات کیلیے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کے لیے تشکیل دیئے 17 رکنی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس 27 جون 2026 بروز ہفتہ 2.00 بجے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے۔
یہاں جاری بیان کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین سیکرٹریٹ سے ان کے پولیٹیکل سیکرٹری جمیل سومرو کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پارلیمانی بورڈ میں آزادجموں و کشمیر امور کی انچارج فریال تالپور ،سید نیر حسین بخآری،محمد ہمایوں خان،چوہدری محمد یسین،فیصل ممتاز راٹھور،چویدری لطیف اکبر،سردار محمد یعقوب خان،میاں عبدالوحید،سردار قمر الزماں،سردار تنویر الیاس،چوہدری پرویز اشرف،راجہ پرویز اشرف،مخدوم سید احمد محمود،نثار احمد کھوڑو،سردار محمد عمر گورجانی،سید محمد علی شاہ بچہ اور چوہدری ریاض شامل ہیں۔
اجلاس میں ان تمام امیدواروں کو طلب کیا گیا ہے جنہوں نے پارٹی ٹکٹ کےحصول کیلیے درخواستیں دے رکھی ہیں ۔تمام درخواستگذاروں کو وقت کی پابندی کی ہدایت کی گئی ہے۔








