سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پولنگ سٹیشنوں کا رخ کرنے والے کشمیریوں کو سلام پیش کرتے ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی پر پورے آزاد کشمیر کے لوگ اعتماد کرتے ہیں،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنے دور حکومت میں کشمیر میں تعمیر و ترقی کی نئی تاریخ رقم کی
پاکستان پیپلز پارٹی پر آزاد کشمیر کے لوگ اعتماد کرتے ہیں، راجہ پرویز اشرف

مزید خبریں
اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی):سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پولنگ سٹیشنوں کا رخ کرنے والے کشمیریوں کو سلام پیش کرتے ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی پر پورے آزاد کشمیر کے لوگ اعتماد کرتے ہیں،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنے دور حکومت میں کشمیر میں تعمیر و ترقی کی نئی تاریخ رقم کی۔پیر کو پوٹھوہاری زبان میں کشمیری ووٹرز کے نام جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج میرپور ڈویژن پاکستان پیپلز پارٹی سے اپنی محبت کا ثبوت پیش کر رہا ہے۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ خوبصورت جذبے کے ساتھ گھروں سے پولنگ سٹیشن جانے والے کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، بلا شبہ پاکستان پیپلز پارٹی پر پورے آزاد کشمیر کے لوگ اعتماد کرتے ہیں،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنے دور حکومت میں کشمیر میں تعمیر و ترقی کی نئی تاریخ رقم کی۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ کشمیر کی تمام یونیورسٹیاں، میڈیکل کالج اور شاہراہیں پاکستان پیپلز پارٹی نے بنائیں، مسئلہ کشمیر کو پاکستان پیپلز پارٹی نے پوری دنیا کے سامنے پیش کیا۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ شہید بھٹو نے کشمیر کیلئےایک ہزار سال تک جنگ لڑنے کا عہد کیا،شہید محترمہ نے کہا تھا کہ جہاں کشمیریوں کا پسینہ گرے گا وہاں ہمارا خون گرے گا، بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ لیں گے لیں گے پورا کشمیر لیں گے ۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی حکومت قائم ہونے کا بہت بڑا فائدہ مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کو ہو گا، کشمیری ووٹرز سے گزارش کرتا ہوں کہ ان انتخابات میں نئی تاریخ رقم ہو گی،گھروں میں بیٹھے لوگ 5بجے سے قبل اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آج پیپلز پارٹی کے نشان تیر پر ٹھپہ لگا کر اپنا فرض ادا کریں، انشاءاللہ تعالی آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت بنے گی۔








