اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نومنتخب قائد ایوان عمران خان اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کسی ایک جماعت کے نہیں بلکہ پورے ملک کے وزیراعظم ہیں، ہمیں توقع ہے کہ بطور وزیراعظم عمران خان ملک کے عوام کے مسائل حل کریں گے، دہشت گردی کے تمام واقعات کی …
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا قومی اسمبلی میں خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نومنتخب قائد ایوان عمران خان اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کسی ایک جماعت کے نہیں بلکہ پورے ملک کے وزیراعظم ہیں، ہمیں توقع ہے کہ بطور وزیراعظم عمران خان ملک کے عوام کے مسائل حل کریں گے، دہشت گردی کے تمام واقعات کی تحقیقات کے لئے ٹربیونل قائم کیا جائے، سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان پر مشتمل کمیشن قائم کر کے سارے انتخابی عمل کی تحقیقات کرائی جائیں، جس کی لاٹھی اس کی بھینس والے طرز عمل کی قیمت ہماری آئندہ آنے والی نسلیں ادا کریں گی، ملک کو پانی کے بحران، پاکستان کی عالمی سطح پر تنہائی اور معیشت کی بدحالی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، اس حوالے سے ہم نئی حکومت کے متبادل اصلاحاتی پروگرام کا انتظار کریں گے، اگر حکومت نے پاکستان کے عوام کے مسائل کے حل کو اپنا مقصد بنایا تو ہم حکومت کا ساتھ دیں گے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں اپنے پہلے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ آج میری پہلی تقریر ہے مگر بڑی جماعتوں نے جو منظر پیش کیا اس کو پاکستان کے عوام نے پسند نہیں کیا، حزب اقتدار کی جماعت کا احتجاج بھی اچھا نہیں ہے۔








