کراچی۔ 05 فروری (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو روکنے کے لیے 8 فروری کو پی پی پی کی کامیابی بہت ضروری ہے۔
انہوں نے یومِ یکجہتیِ کشمیر کے موقع پر اپنے جاری کئے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیر کاز کو آگے بڑھانے کے لیے 8 فروری کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کی بھاری اکثریت سے جیت ضروری ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قائدِ عوام شہید بھٹو نے قائدِ اعظم کے موقف کو آگے بڑھایا، شہید بھٹو نے کہا تھا کہ اگر ہمیں کشمیر کی خاطر ایک ہزار سال تک جنگ لڑنا پڑی، تو لڑیں گے،
شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ہر سال 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر منانے کا تاریخی فیصلہ کیا، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے اس فیصلے نے کشمیر کاز کو ناقابلِ تسخیر بنادیا،شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے اس اقدام کی گونج دنیا کے ہر کونے میں سنائی دیتی ہے۔