پاکستان پیپلز پارٹی کے 58 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ملتان میں تقریب

ملتان۔ 29 نومبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس کے موقع پر پی پی پی رہنما میاں محمد عظیم سعید کی جانب سے ملتان میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سابق ایم پی اے احمد مجتبیٰ گیلانی و دیگر رہنماوں نے یومِ تاسیس کا کیک کاٹا ۔اس موقع پر خواجہ رضوان عالم، ملک نسیم حسین …

ملتان۔ 29 نومبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس کے موقع پر پی پی پی رہنما میاں محمد عظیم سعید کی جانب سے ملتان میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سابق ایم پی اے احمد مجتبیٰ گیلانی و دیگر رہنماوں نے یومِ تاسیس کا کیک کاٹا ۔اس موقع پر خواجہ رضوان عالم، ملک نسیم حسین لابر، میاں محمد عظیم سعید، ملک ارشد اقبال بھٹہ ، سلیم راجہ اور پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے احمد مجتبیٰ گیلانی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی خدمت، جمہوریت کے استحکام اور محروم طبقات کے حقوق کے لیے جدوجہد کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر شہید محترمہ بینظیر بھٹو تک، پارٹی کی تاریخ قربانیوں اور عوامی ایجنڈے سے عبارت ہے۔سینئر نائب صدر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم نے کہا کہ یومِ تاسیس اس عزم کی تجدید ہے کہ پیپلز پارٹی آنے والے دنوں میں بھی عوام کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔صدر پیپلز پارٹی ملک نسیم حسین لابر نے کہا کہ ملتان پاکستان پیپلز پارٹی کا سیاسی قلعہ ہے اور یہاں کے کارکن پارٹی کا سرمایہ ہیں۔

مزید خبریں