23.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 10, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان پیڈل ٹینس اوپن ٹورنامنٹ کا ٹائٹل فرحان مصطفی اور شاہ زیب...

پاکستان پیڈل ٹینس اوپن ٹورنامنٹ کا ٹائٹل فرحان مصطفی اور شاہ زیب آفتاب نے اپنے نام کرلیا

- Advertisement -

کراچی۔ 27 نومبر (اے پی پی):پہلے پاکستان پیڈل ٹینس اوپن ٹورنامنٹ میں فرحان مصطفی اور شاہ زیب آفتاب نے طلال شاہ اور فواد فاروق کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ لیجنڈز ایرینا کے گلاس کورٹ میں کھیلے گئے فائنل میں فرحان مصطفی اور شاہ زیب آفتاب کی جوڑی نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد اپنے مدمقابل کو پہلے سیٹ میں 2-6اوردوسرے سیٹ میں 6-3کے مارجن سے ہرا کرفتح کاتاج اپنے سرسجالیا۔

قبل ازیں تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں نمیر شمسی اور حسن وقار کی جوڑی نے عمر محمود اور احمد سہگل کیخلاف 2-6اور 3-6کے سکور سے کامیابی حاصل کی۔ لیجنڈز ایرینا کے زیراہتمام اور کومبیکس سپورٹس اور ڈیلٹا پاور کے تعاون سے منعقدہ سات روزہ ایونٹ میں 48ٹیموں نے حصہ لیا جنہیں 16گروپس میں تقسیم کیا گیا۔ ٹورنامنٹ کی تقسیم انعامات کی تقریب کے مہمان خصوصی سکواش کے سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان تھے۔ اس موقع پر کومبیکس سپورٹس کے سی ای او عمرسعید، ڈیلٹا پاورکے ایم ڈی ندیم احمد، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے میڈیا ایڈوائیزر آصف عظیم، کومبیکس کے جنرل منیجر زبیرماچا اور لیجنڈز ایرینا کے ڈائریکٹر یوسف غزنوی سمیت کھیلوں سے وابستہ دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

- Advertisement -

جہانگیرخان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیڈل ٹینس میں ہرعمر کے کھلاڑیوں کی دلچسپی خوش آئند ہے اور منتظمین نے فرسٹ پاکستان پیڈل ٹینس اوپن ٹورنامنٹ کاانعقاد کرکے ایک اہم اقدام اٹھایا ہے جس سے آنے والے وقتوں میں نہ صرف پاکستان میں اس کھیل کوروشناس کرانے میں بہت مددملے گی بلکہ یہ اقدام اس کھیل کے فروغ اور بین الاقوامی سطح پر مقابلوں کیلئے کھلاڑیوں کی گرومنگ کرنے میں بہت معاون ثابت ہو گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=414627

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں