اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) پاکستان نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری پر بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ اتوار کو بھارت کے پاکستان میں ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ پر احتجاج ریکارڈ کرایا۔ …
پاکستان کاایک بار پھر لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری پر بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے پر شدید احتجاج ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) پاکستان نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری پر بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ اتوار کو بھارت کے پاکستان میں ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ پر احتجاج ریکارڈ کرایا۔ دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فوج نے مارٹر گولوں اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جس سے دو شہری شہید اور 3افراد زخمی ہوگئے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیاںخطے کے امن و استحکام کے لئے خطرہ ہیں،شہری آبادی کو نشانہ بنانا انسانی وقار اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بھارت اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کو کردار ادا کی اجازت دے۔







