اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) پاکستان نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منگل کو ہونے والے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ نے ایک ٹویٹ میں بیروت دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر لبنان کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے۔ ترجمان نے …
پاکستان کابیروت میں ہونے والے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) پاکستان نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منگل کو ہونے والے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ نے ایک ٹویٹ میں بیروت دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر لبنان کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے۔ ترجمان نے بیروت میں پاکستان کے سفارتخانہ سے رابطہ کی تفصیلات بھی شیئر کی ہیں، کوئی بھی پاکستانی شہری مدد کے لئے 0096176866609, 009611843971-72، mofa.gov.pk for assistance پر رابطہ کر سکتا ہے۔








