پاکستان کاروبار کے لیے ترجیحی منڈی ہے،وفاقی وزیرتجارت سید نوید قمر کا برطانوی کمپنیوں سے خطاب

پارلیمنٹ کے تقدس کا خیال رکھنا اجتماعی ذمہ داری ہے، سید نوید قمر

مانچسٹر۔4جون (اے پی پی):وفاقی وزیرتجارت سید نوید قمر نے کہاہے کہ پاکستان کاروبار کے لیے ترجیحی منڈی ہے،1.6 ملین پاکستانی برطانیہ اور پاکستان کے مضبوط تعلقات کیلئےاہم ہیں،موجودہ مالی سال میں 10 فیصد شرح نمو کے ساتھ برآمدات کی رفتار برقرار رہنے کی توقع ہے۔اتوار کو وزارت تجارت سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے رطانوی کمپنیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں تاجر برادری،برطانوی پارلیمنٹرینز، میئرز، کونسلرز اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔انہوں نے کہاکہ 1.6 ملین پاکستانی برطانیہ اور پاکستان کے مضبوط تعلقات کیلئےاہم ہیں، پابندیوں کے باوجود، پاکستان کی برطانیہ کو برآمدات میں 33 فیصد اضافہ ہوا۔ سید نوید قمر نے کہاکہ برآمدات نے 2 بلین امریکی ڈالر کے سنگ میل کو عبور کیا۔ موجودہ مالی سال میں 10 فیصد شرح نمو کے ساتھ برآمدات کی رفتار برقرار رہنے کی توقع ہے۔

پاکستان کی ترقیاتی امداد پر برطانوی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں-وزیر تجارت نے دو طرفہ سرمایہ کاری اور برآمدات کے لیے 1.5 ارب پائونڈ کی سہولت کے برطانوی اعلان پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہاکہ برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی (ڈی سی ٹی ایس) رعایتوں کو بھی سراہتے ہیں-(ڈی سی ٹی ایس) سہولت سے پاکستان کی 92 فیصد سے زائد برآمدات پر ڈیوٹی صفر ہوئی۔

سید نوید قمرنے کہا کہ برطانیہ کے کاروباری اداروں نے کاروباری مواقع کے لیے پاکستان کے ساتھ منسلک ہونے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ سید نوید قمر دولت مشترکہ کے وزرائے تجارت کے اجلاس میں شرکت کے لیے برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہیں۔