پاکستان کا آئی ٹی ایف ایشیا 12 اینڈ انڈر ٹیم مقابلہ سائوتھ ایشیا 2026 میں شاندار اور مضبوط آغاز

پاکستان کا آئی ٹی ایف ایشیا 12 اینڈ انڈر ٹیم مقابلہ سائوتھ ایشیا 2026 میں شاندار اور مضبوط آغاز

اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):پاکستان نے آئی ٹی ایف ایشیا 12 اینڈ انڈر ٹیم مقابلہ سائوتھ ایشیا 2026 میں شاندار اور مضبوط آغاز کرتے ہوئے اپنے افتتاحی میچ میں مالدیپ کو 0-3 سے شکست دے دی۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے مطابق پاکستان بوائز ٹیم گروپ بی میں مالدیپ اور میزبان نیپال کے ساتھ شامل ہے جبکہ گرلز ٹیم گروپ اے میں مالدیپ، نیپال، سری لنکا اور بھارت کے ساتھ مقابلہ کر رہی ہے۔ پاکستان نے مالدیپ کے خلاف سنگلز اور ڈبلز دونوں مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مکمل برتری حاصل کی۔

میچ کے نتائج کے مطابق (بوائز) سنگلز 1میں محمد فیضان نے احمد شاہان کو 6-0، 6-0 سے شکست دی، اور سنگلز 2 میں محمد ایان نے رائن محمد کو 6-0، 6-0 سے شکست دی جبکہ ڈبلز میں محمد فیضان / محمد ابراہیم حسین گل نے جبریل جبار / رائن محمد کو 6-0، 6-1 سے شکست دی۔ ٹیم کا دورہ فخر کے ساتھ ہونڈا اٹلس پاکستان کے تعاون سے ممکن ہوا ہے جن کی مسلسل سپورٹ ملک میں نوجوان ٹینس ٹیلنٹ کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ صدر پی ٹی ایف، سیکرٹری جنرل پی ٹی ایف اور پی ٹی ایف کی پوری انتظامیہ نے ٹیم کو اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور آئندہ میچز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔