پاکستان کا امریکی کانگریس کے "ٹام لنٹوس کمیشن” برائے انسانی حقوق کی مقبوضہ کشمیر پر سماعت کا خیر مقدم

اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی)پاکستان نے امریکی کانگریس کے "ٹام لنٹوس کمیشن" برائے انسانی حقوق کی مقبوضہ کشمیر پر سماعت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ لنٹوس کمیشن میں تازہ ترین سماعت مقبوضہ کشمیر کی ناقابل قبول صورتحال پر عالمی برادری کی تشویش کی ایک اور مثال ہے ،جس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ہفتہ کو ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق …

اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی)پاکستان نے امریکی کانگریس کے "ٹام لنٹوس کمیشن” برائے انسانی حقوق کی مقبوضہ کشمیر پر سماعت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ لنٹوس کمیشن میں تازہ ترین سماعت مقبوضہ کشمیر کی ناقابل قبول صورتحال پر عالمی برادری کی تشویش کی ایک اور مثال ہے ،جس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ہفتہ کو ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق ٹام لنٹوس کمیشن کی جانب سے مقبوضہ کشمیر پر حالیہ سماعت سے کشمیر کے معاملے کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ نوعیت کو مزید تقویت ملی اور وہاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور انسانی بحران کو اجاگر کیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کیخلاف آواز بلند کرنے والے امریکی کانگرس ارکان کی کاوشوں کو تسلیم کرتا ہے اور بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں اپنی وحشیانہ جارحیت فوری ختم کرے۔ترجمان نے اس بات کو سراہا ہے کہ امریکی قیادت اور اراکین کانگرس خطے میں بنیادی انسانی حقوق ، اظہار رائے کی آزادی ، حق خودارادیت ، اور امن و استحکام کو درپیش ممکنہ خطرات سے بخوبی آگاہ ہیں اور انسانیبحران کے خاتمہ میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہیں۔ترجمان نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر سے غیر قانونی قبضہ ختم،ریاستی دہشت گردی بند اور سلامتی کونسل کے قراردادوں کےمطابق کشمیری عوام کو حق خودارادیت دے۔

مزید خبریں