پاکستان کا انڈونیشیا کے مغربی صوبہ سلویسی میں حالیہ زلزلے سے جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس

41
foreign Ministry
foreign Ministry

اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):پاکستان نے انڈونیشیا کے مغربی صوبہ سلویسی میں حالیہ زلزلے کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیاہے۔جمعہ کو دفتر خارجہ نے اپنے ٹویٹ میں جانی نقصان پر انڈونیشیا کی حکومت اور زلزلے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔