23.8 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںپاکستان کا جنوبی سوڈان کی سیاسی اور سلامتی کی صورتحال میں تیزی...

پاکستان کا جنوبی سوڈان کی سیاسی اور سلامتی کی صورتحال میں تیزی سے بگاڑ کی بنیادی وجہ کو حل کرنے پر زور

- Advertisement -

اقوام متحدہ ۔17اپریل (اے پی پی):پاکستان نے جنوبی سوڈان کی سیاسی اور سلامتی کی صورتحال میں تیزی سے بگاڑ کی بنیادی وجہ کو حل کرنے پر زور دیا ۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون جنوبی سوڈان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بریفنگ کے دوران اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جنوبی سوڈان میں تمام فریقین کو دشمنی بند کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جنوبی سوڈان میں صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے، ہم ممکنہ مزید بگاڑ کے بارے میں خدشات کا اشتراک کرتے ہیں اور اس کی بنیادی وجہ کو فوری طور پر حل کیا جائے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ اب سب سے اہم ضرورت یہ ہے کہ فوری طور پر پورے پیمانے پر تنازعہ کو روکا جائے، معاہدے کے نفاذ کو تیز کرنے کی کوششوں پر دوبارہ توجہ دی جائے، اور جنوبی سوڈان کے پہلے جمہوری انتخابات کی طرف منتقلی کو آگے بڑھایا جائے۔اپنے تبصرے میں پاکستانی سفیر نے فریقین پر زور دیا کہ وہ جنوبی سوڈان کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے نکولس ہیسم کے ساتھ نیک نیتی سے اور علاقائی ثالثی کی کوششوں کے ساتھ، خاص طور پر افریقی یونین اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ اس مسلئے کا حل نکالے۔پاکستانی ایلچی نے کہا کہ سابق نائب صدر اور سوڈان پیپلز لبریشن موومنٹ-ان-اپوزیشن (SPLM-IO) کے دیگر سینئر اراکین کی گرفتاری نے جنوبی سوڈان کے امن کو نقصان پہنچایا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پاکستان افریقی یونین اور دیگر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہے کہ وہ سیاسی عمل میں اعتماد بحال کرنے کے لیے مچار اور نظر بند حزب اختلاف کی شخصیات کی فوری اور غیر مشروط رہائی کرے۔اس سلسلے میں پاکستانی سفیر نے بحالی امن معاہدے کےبغیر کسی تاخیر کے مکمل نفاذ پر زور دیا۔ انہوں نے انسانی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ یہ ایک ایسے ملک میں سیاسی کشیدگی میں اضافے کی وجہ سے بڑھ رہا ہے جہاں 9.3 ملین افراد کو امداد کی ضرورت ہے، اور 7.7 ملین شدید غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ 2025 کے "انسانی ہمدردی کی ضروریات اور رسپانس پلان” صرف 10.5 فیصد وسائل پر مشتمل ہے،

پاکستانی سفیر نے قحط اور بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فنڈنگ ​​کے فرق کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے مشن (یواین این آئی ایم ایس ایس ) کو استحکام کی قوت قرار دیتے ہوئے، انہوں نے مشکل حالات میں جنوبی سوڈان میں امن اور ترقی کو مستحکم کرنے کے لیے امن دستوں کی قربانیوں اور کوششوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ یواین این آئی ایم ایس ایس نے اپنی گشت کے ذریعے کمیونٹی تشدد کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مارچ2025 ،ایک ہی مہینے میں مشن نے شہریوں کی حفاظت، تنازعات کو روکنے، اور انسانی امداد کی محفوظ ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے زمینی، فضائی اور دریا کے ذریعے 8,551 گشت منعقد کئے اور ساتھ ہی اس کے اڈے تک رسد کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے ۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ یواین این آئی ایم ایس ایس انجینئرنگ دستے محفوظ مواصلات، سفر، تجارت اور قیام امن میں مدد کے لیے ہزاروں کلومیٹر سڑکوں اور دیگر اہم بنیادی ڈھانچے کی بحالی کر رہے ہیں۔انہوں نے پاکستانی امن دستوں کی خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے امن فوج کے انجینئرز نے بینٹیو میں 80 کلومیٹر طویل ڈائکس بنائے جن کی وہ دیکھ بھال کر رہے ہیں، جو کہ 5,400 مربع کلومیٹر کے سیلابی پانی میں گھری ہوئی زمین کے ایک چھوٹے سے ٹکڑے پر پھنسے ہوئے 300,000 لوگوں کی حفاظت کر رہے ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583329

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں