اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی)پاکستان نے فرانس کے سابق صدر جیکس شیراک کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کیلئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی۔جمعہ کو دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے فرانسیسی حکومت کے نام اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی عوام اور حکومت کو فرانس کے سابق صدر ،دور اندیش رہنماءاور عظیم سیاستداں …
پاکستان کا فرانس کے سابق صدر جیکس شیراک کے انتقال پر اظہار تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی)پاکستان نے فرانس کے سابق صدر جیکس شیراک کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کیلئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی۔جمعہ کو دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے فرانسیسی حکومت کے نام اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی عوام اور حکومت کو فرانس کے سابق صدر ،دور اندیش رہنماءاور عظیم سیاستداں جیکس شیراک کے انتقال پر انتہائی صدمہ پہنچا ۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سابق صدر جیک شیراک نے پاکستان اور فرانس کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔فرانسیسی قوم،یورپی یونین اور عالمی برادری کیلئے انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی۔







