پاکستان کا قیام قائداعظم محمد علی جناح کی انتھک جدوجہد اور غیر متزلزل عزم کا نتیجہ ہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا قیام قائداعظم محمد علی جناح کی انتھک جدوجہد اور غیر متزلزل عزم کا نتیجہ ہے، بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ایک دور اندیش، عظیم مدبر اور بے مثال رہنما تھے۔ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ ولادت کے موقع پر اپنے پیغام میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بابائے قوم نے …

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا قیام قائداعظم محمد علی جناح کی انتھک جدوجہد اور غیر متزلزل عزم کا نتیجہ ہے، بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ایک دور اندیش، عظیم مدبر اور بے مثال رہنما تھے۔ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ ولادت کے موقع پر اپنے پیغام میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بابائے قوم نے اپنی دانشمندانہ قیادت سے مسلمانوں کو متحد کر کے آزاد پاکستان کا خواب حقیقت بنایا،

پاکستان کا قیام محض زمین کا حصول نہیں تھا یہ مسلمانوں کے لیے ایک آزاد اور خودمختار ریاست کا قیام تھا۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے دو قومی نظریے کی بنیاد پر علیحدہ وطن کے تصور کو عملی شکل دی جو کہ نظریہ پاکستان کی بنیاد بنا، قائداعظم کا وژن ایک جدید، جمہوری اور فلاحی ریاست تھا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان کی قربانیاں قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں پوری قوم ان کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے

، اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط قائداعظم کے سنہری اصول قومی ترقی کی ضمانت ہیں۔ تحریکِ پاکستان میں قائداعظم کی استقامت اور بے مثال عزم نے بڑی طاقتوں کو بھی جھکنے پر مجبور کر دیا۔ سیدال خان نے کہا کہ موجودہ حالات میں قائداعظم کے فرمودات غیر معمولی اہمیت رکھتے ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر قومی مسائل حل کر سکتے ہیں، ہمیں قائداعظم کے افکار کی روشنی میں آگے بڑھنا ہوگا، اتحاد و اتفاق سے ہی مضبوط پاکستان ممکن ہے۔