اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل نواز شریف کے ساتھ وابستہ ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ جو لوگ مسلم لیگ (ن) کے خلاف پرپیگنڈا کر رہے ہیں انہیں آئندہ عام اتنخابات میں شکست کا سامنا ہو گا۔ انہوں نے …
پاکستان کا مستقبل نواز شریف کے ساتھ وابستہ ہے،کیپٹن (ر) محمد صفدر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل نواز شریف کے ساتھ وابستہ ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ جو لوگ مسلم لیگ (ن) کے خلاف پرپیگنڈا کر رہے ہیں انہیں آئندہ عام اتنخابات میں شکست کا سامنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نے عدالتی فیصلے کا ہمیشہ احترام کیا ہے البتہ ان کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔ انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے پیروکاروں کو حکوت کے خلاف اکھٹا کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں، ہمیں تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیئے اور وفاق کو مضبوط بنانے کی کوششیں کرنی چاہیئں۔







