اسلام آباد ۔ 4 مارچ (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے زراعت کے شعبے میں نوجوانوں کی دلچسپی کوخوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے، زراعت کے شعبے میں ترقی اور جدت لانے کے لیے نوجوانوں کی توانائیوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے، زراعت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر کے ملکی زرعی مصنوعات کو عالمی سطح …
پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زراعت کے شعبے سے وابستہ نوجوانوں کے وفد سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 مارچ (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے زراعت کے شعبے میں نوجوانوں کی دلچسپی کوخوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے، زراعت کے شعبے میں ترقی اور جدت لانے کے لیے نوجوانوں کی توانائیوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے، زراعت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر کے ملکی زرعی مصنوعات کو عالمی سطح پر متعارف کرایا جا سکتا ہے۔ وہ زراعت کے شعبے سے وابستہ کارروبار کرنے والے نوجوانوں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ ملاقات میں زرعی مصنوعات پر قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے ممبران بھی شریک تھے۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ زرعی شعبے میں کاروبار کو بڑے پیمانے پر لانے کے لئے اس شعبے سے وابستہ نوجوانوں کی حکومتی سطح پر سرپرستی ضروری ہے،زرعی شعبے سے وابستہ نوجوان دیہی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، موجودہ حکومت ہر شعبے میں نوجوانوں کو آگے لانے کے لیے ترجیح بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انڈس انٹر پنیر اسلام آباد کی جانب سے کمیٹی کو بریفنگ دی گئی جس میں آرٹیفشل انٹیلی جنس آئی سی ٹی پورٹل کسانوں کو اطلاعات تک رسائی اور زرعی اجناس کی منڈیوں تک رسائی کسانوں کو کوالٹی ان پٹ کی فراہمی اور زرعی شعبے سے متعلق دیگر امور پر کمیٹی کو آگاہ کیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ زراعت کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،زراعت کے شعبے سے ملک کی بڑی آبادی کا روزگار وکاروبار وابستہ ہے ،زراعت کے شعبے کو ترقی دیے بغیر ملکی ترقی کا تصور ناممکن ہے، موجودہ حکومت ملک میں زراعت کے شعبے کی ترقی کیلئے پرعزم ہے، زرعی شعبے کی ترقی اور کسانوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے پارلیمنٹ کی خصوصی پارلیمانی کمیٹی قائم کی گئی۔







