28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 18, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان کا معاشی استحکام ہماری منزل ہے، اقتصادی راہداری منصوبہ ملک کی...

پاکستان کا معاشی استحکام ہماری منزل ہے، اقتصادی راہداری منصوبہ ملک کی تقدیر بدل دے گا،انجینئر بلیغ الرحمن

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی استحکام ہماری منزل ہے اور ہم اس منزل کو اپنی محنت لگن اور دیانتداری سے حاصل کر کے رہیں گے۔ پیر کو ایک بیان میں وزیرمملکت نے کہا کہ ترقی کا سفر تیزی کے ساتھ جاری ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اہم قیادت نے ملک کی ترقی کے لئے دن رات ایک کیا ہوا ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ بجلی کے بحران پر بڑی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور انشاءاللہ اگلے دوسالوں میں لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=1355

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں