اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):پاکستان کا پہلا عالمی مقابلہ حسن قرأت دوسرے دن منگل کو بھی جاری رہا جو جمعرات 27 نومبر تک جاری رہے گا،اختتامی تقریب ہفتہ 29 نومبر کو ہوگی ۔ پیر کو کنونشن سنٹر میں دوسرے روز کےمقابلہ کا آغاز ہوا ۔ عالمی مقابلہ حسن قرأت میں دنیا کے 40 اسلامی ممالک کے 25 سے 35 سال کی عمر کے قرآ حصہ لے رہے ہیں ۔ قاری …
پاکستان کا پہلا عالمی مقابلہ حسن قرأت دوسرے دن منگل کو بھی جاری رہا

مزید خبریں
اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):پاکستان کا پہلا عالمی مقابلہ حسن قرأت دوسرے دن منگل کو بھی جاری رہا جو جمعرات 27 نومبر تک جاری رہے گا،اختتامی تقریب ہفتہ 29 نومبر کو ہوگی ۔ پیر کو کنونشن سنٹر میں دوسرے روز کےمقابلہ کا آغاز ہوا ۔ عالمی مقابلہ حسن قرأت میں دنیا کے 40 اسلامی ممالک کے 25 سے 35 سال کی عمر کے قرآ حصہ لے رہے ہیں ۔
قاری سید صداقت علی نے مقابلہ کے چیف کو آرڈینیٹر اورچیف جج کے فرائض سر انجام دیئے جبکہ دیگر ججوں میں کویت کے قاری الشیخ حمد اصنامی، جامع الاظہر مصر کے قاری حمد اللہ محمد ابرہیم ،ایران کے قاری غلام رضا اصفہانی ، پاکستان کے قاری فیاض علوی ،قاری احمد میاں تھانوی، ڈاکٹر اکرام اللہ محسن ،قاری محمد ابراہیم کاسی اور قاری وجاہت رضا نے فرائض سرانجام دیئے۔
منگل کو دوسرے دن کے مقابلہ حسن قرأت میں لیبیا، آئیوری کوسٹ،نائیجر،شام ،عراق، ازبکستان ،مصر، نائجیریا،کرغزستان،سرالیون گنی اور پاکستان کے 12 قرا ٓنے حصہ لیا ۔واضح رہے کہ بدھ 26 نومبر تک مقابلہ میں حصہ لینے والے 6 گرپوں کے قرا میں سے شارٹ لسٹ ہونے والوں کے درمیان فائنل جمعرات 27 نومبر کو ہوگا ۔








