اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):پاکستان نے چین میں زلزلے سے ہونے والے المناک جانی نقصان پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے منگل کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کے عوام اور حکومت کو ان کی امدادی کوششوں میں مدد فراہم کریں گے۔
انہوں کہا کہ ہمارے خیالات زخمیوں اور لاپتہ افراد کے ساتھ ہیں۔ ترجمان نے زلزلہ کے بعد جاری امدادی کارروائیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔