پاکستان کا کابل میں انٹرنیشنل ہوٹل میں ہونے والے دہشت گرد حملہ کی مذمت

اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) پاکستان نے کابل میں انٹرنیشنل ہوٹل میں ہونے والے دہشت گرد حملہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اور حکومت دہشت گردوں کے اس حملہ کے خلاف افغان عوام اور حکومت سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ دفتر خارجہ سے اتوار کو جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستان نے دہشت گردوں کے اس حملہ میں قیمتی انسانی …

اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) پاکستان نے کابل میں انٹرنیشنل ہوٹل میں ہونے والے دہشت گرد حملہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اور حکومت دہشت گردوں کے اس حملہ کے خلاف افغان عوام اور حکومت سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ دفتر خارجہ سے اتوار کو جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستان نے دہشت گردوں کے اس حملہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاں پر افسوس اور لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔