13.7 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 14, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان کا کرغزستان اور تاجکستان کی سرحدی حد بندی کے معاہدے پر...

پاکستان کا کرغزستان اور تاجکستان کی سرحدی حد بندی کے معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم

- Advertisement -

اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):پاکستان نے کرغز-تاجک سرحد کی حد بندی کے معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کیا ہے۔ جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ پاکستان اس تاریخی معاہدے پر کرغزستان اور تاجکستان کی قیادت اور برادر عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہے، جو ایک طویل سرحدی تنازع کے خاتمے کی علامت ہے۔

بیان میں مزید کہا گیاہے کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ تاریخی پیش رفت خطے میں تعاون اور ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572611

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں