اسلام آباد۔27مارچ (اے پی پی):فروری 2021 کے دوران پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ خسارہ 50 ملین ڈالر تک کم ہو گیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق فروری 2020 کے مقابلہ میں فروری 2021 کے دوران کرنٹ اکائونٹ خسارہ میں 75 فیصد کمی ہوئی ہے ۔ اس دوران کرنٹ اکائونٹ خسارہ 197 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 50 ملین ڈالر تک کم ہو گیا۔فروری 2020 کے مقابلہ میں فروری 2021 میں حسابات جاریہ کے ملکی خسارہ میں 147 ملین ڈالر یعنی 75 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جنوری 2021 کے مقابلہ میں فروری 2021 کے دوران کرنٹ اکائونٹ خسارہ 76 فیصد کی نمایاں کمی سے 210 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 50 ملین ڈالر تک کم ہوا ہے۔ ایس بی پی کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں جولائی تا فروری 2020-21 کے دوران کرنٹ اکائونٹ 881 ملین ڈالر سرپلس رہا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے لیے پاکستان کو 2.741 ارب ڈالر کے کرنٹ اکائونٹ خسارہ کا سامنا تھا۔