نئی دہلی ۔27مارچ (اے پی پی):بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک کروڑ19لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، ملک میں کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ61 ہزار 275افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ ہفتہ کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں مہلک کورونا وائرس کے کیسزمیں ایک بار پھر تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔حکام کے مطابق بھارت میں مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز ملک میں …
بھارت میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے62 ہزار کیس ،291 اموات رپورٹ

مزید خبریں
نئی دہلی ۔27مارچ (اے پی پی):بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک کروڑ19لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، ملک میں کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ61 ہزار 275افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ ہفتہ کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں مہلک کورونا وائرس کے کیسزمیں ایک بار پھر تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔حکام کے مطابق بھارت میں مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز ملک میں ایک بار پھر انتہائی سرعت سے پھیلنا شروع ہوگئے ہیں،
گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 62 ہزار سے زیادہ نئے کیسزرپورٹ ہوئے جبکہ 291 مریض اس موذی وائرس سے ہلاک ہوگئے۔ ملک میں کورونا کے 62258 نئے کیسزدرج کئے گئے جو اس سال اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔بھارت میں کورونا وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد11908910ہے جبکہ فعال کیسز کی تعداد452612 ہے۔ بھارتی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے اب تک161275افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے بھارت دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ بھارت میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے متاثرہ11295023افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس سے سب زیادہ متاثرہ ریاستوں میں مہاراشٹر کے علاوہ تامل ناڈو، کرناٹک، آندھرا پردیش اور اتر پردیش شامل ہیں۔ بھارت میں اب تک 5کروڑ55 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا وائرس سے بچاو کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔








