پاکستان کا ہر شہری پاک بھارت کرکٹ میچ کو لے کر پرجوش ہے، انشاء اللہ جیت جنون اور جذبے کی ہوگی، چوہدری فواد حسین

136

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کا ہر شہری پاک بھارت کرکٹ میچ کو لے کر پرجوش ہے، انشاء اللہ جیت جنون اور جذبے کی ہوگی۔

اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ میچ پر جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج پاکستان کے جو بھی گیارہ لڑکے میدان میں اتریں گے ان کے پاس پاکستان کا نیا سپر سٹار بننے کا موقع ہے۔

پاکستان کا ہر شہری اس میچ کو لے کر پرجوش ہے اور انشا اللہ جیت جنون جذبے کی ہوگی پاکستان کی ہو گی۔