پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش اے کے نظر ثانی شدہ شیڈول کا اعلان کر دیا

127
Pakistan Cricket Board
Pakistan Cricket Board

راولپنڈی۔7اگست (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش اے کے نظر ثانی شدہ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، بنگلہ دیش اے ٹیم 10 اگست کو اسلام آباد پہنچے گی، بنگلہ دیش اے ٹیم پاکستان شاہینز کے خلاف دو چار روزہ اور تین ون ڈے میچ کھیلے گی،

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا چار روزہ میچ 13 سے 16 اگست اور دوسرا چار روزہ میچ 20 سے 23 اگست تک کھیلا جائے گا، تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 26 اگست، دوسرا میچ 28 اور تیسرا میچ 30 اگست کو کھیلا جائے گا ، تمام میچز اسلام آباد کلب میں کھیلے جائیں گے۔