22.6 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان کرکٹ بورڈ کا 65 ویمنز کرکٹرز کو ڈومیسٹک کنٹریکٹس دینے کا...

پاکستان کرکٹ بورڈ کا 65 ویمنز کرکٹرز کو ڈومیسٹک کنٹریکٹس دینے کا اعلان

- Advertisement -

راولپنڈی ۔28اگست (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 65 ویمنز کرکٹرز کو ڈومیسٹک کنٹریکٹس دینے کا اعلان کر دیا۔ کنٹریکٹس کی مدت یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک مقرر کی گئی ہے۔ پی سی بی کے مطابق کنٹریکٹس میں 20 کھلاڑیوں کو گولڈ جبکہ 45 کو سلور کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ منتخب ہونے والی 65 کھلاڑیوں میں 6 انٹرنیشنل، 23 انڈر 19 اور ایمرجنگ کھلاڑی شامل ہیں۔

کھلاڑیوں کے انتخاب کا عمل نیشنل ویمنز سلیکشن کمیٹی کے ممبران اسد شفیق اور بتول فاطمہ کی نگرانی میں مکمل ہوا جس میں کھلاڑیوں کی کارکردگی، ٹیلنٹ اور مستقبل کے امکانات کو مدنظر رکھا گیا۔ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ اچھی کارکردگی دکھانے والی مزید کھلاڑیوں کو بھی آئندہ ڈومیسٹک کنٹریکٹس دینے کا موقع فراہم کیا جائے گا تاکہ خواتین کرکٹ کو زیادہ سے زیادہ فروغ مل سکے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں