پاکستان کرکٹ بورڈ کے دفاتر کھل گئے

روحیل نذیر ڈارون سیریز میں پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے،ترجمان

اسلا م آباد۔7 جولائی (اے پی پی )پاکستان کرکٹ بورڈ کے دفاتر کھل گئے ہیں۔پی سی بی کے ترجمان نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قذافی سٹیڈیم میں پی سی بی ہیڈ کوارٹر محدود سٹاف کے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ کام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے ملک میں کورونا وائرس وبا کے باعث دفاتر بند کرنے فیصلہ کیا تھا۔