پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے پاس سپر سٹار بننے کا موقع ہے، جو سب سے اچھا کھیلے گا، وہ قوم کا ہیرو ہوگا، وفاقی وزیر اطلاعات

75

دوبئی۔23اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو سب سے اچھے کھیلے گا، وہ قوم کا ہیرو ہوگا۔

ہفتہ کو یہاں پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے پاس سپر سٹار بننے کا موقع ہے، دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان ٹیم کے تمام کھلاڑی کھیلیں گے، جو سب سے اچھا کھیلے گا وہ قوم کا ہیرو ہوگا۔