اسلام آباد ۔ 26جولائی (اے پی پی) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کی آزادی کے لیے عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کی اپیل کرے اگر عالمی برادری کردار ادا نہیں کرتی تو پاکستان بطور فریق اپنا آپشن استعمال کرے،5اگست کو پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں متفقہ قرارداد لائی جائے وزیر اعظم پاکستان عمران …
پاکستان کشمیر کی آزادی کے لیے عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کی اپیل کرے، عبدالرشید ترابی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26جولائی (اے پی پی) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کی آزادی کے لیے عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کی اپیل کرے اگر عالمی برادری کردار ادا نہیں کرتی تو پاکستان بطور فریق اپنا آپشن استعمال کرے،5اگست کو پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں متفقہ قرارداد لائی جائے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کشمیریوں سے خطاب کریں اور عالمی برادری کو واضح اور دوٹوک پیغام دیں کہ اگر عالمی برادری کشمیریوں کا قتل عام نہیں رکواتی اور ان کا بنیادی اور پیدائشی حق فراہم نہیں کرتی تو پاکستان بطور فریق اپنا کردار ادا کرے گا،او آئی سی، یو این او،بین الاقوامی انسانی حقوق،جنیوا کانفرنس میں سابقہ رپورٹس کی روشنی میں ہندوستان کے خلاف قراردادیں پاس کروائی جائیں،حکومت پاکستان کشمیر پر ایک نائب وزیر خارجہ کا تقرر کرے جس کا کام روزانہ کی بنیادپر کشمیر میں ہونے والی دہشت گردی سے دنیا کو آگاہ رکھے،ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ کشمیر اور ہندوستان میں مودی کی فسطائی حکومت کے مسلم کش اقدامات کے حوالے سے خاص کر خلیجی ممالک میں سوشل میڈیا میں بیداری کی تازہ لہر سے استفاد ہ کرنے کے لیے حکومت پاکستان حکمت عملی تشکیل دے کر آگے بڑھے،ہندوستان کے اندر اٹھنے والی آزادی کی تحریکوں کی حوصلہ افزائی اور خالصتان کی جلا وطن حکومت کو فوری طور پر تسلیم کیا جائے،سارک اور چین بھارت کشیدگی کے حوالے سے ہندوستان کو مزید تنہا کیا جائے تا کہ وہ انسانوں کو قتل کرنے سے باز رہے اور کشمیریوں کو ان کا حق فراہم کرے،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بھارتی آئینی دہشت گردی کے توڑ کے لیے حکومت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو با وسائل اور با اختیار بنایا جائے تا کہ آزادکشمیر اور حریت قیادت او آئی سی،اقوام متحدہ،اور دیگر عالمی فورمز میں اپنا مقدمہ پیش کرسکیں،ذرائع ابلاغ،فلم اور ڈراموں کے ذریعے کشمیر کی آزادی کی عظیم جدوجہد کو اجاگر کرنا اس تحریک کے ہیروز برہان مظفروانی شہید جیسے کرداروں کو آئی ایس پی آر اور پی ٹی وی کے زیر اہتمام سیریز کا اہتمام کیا جائے،انہوں نے کہاکہ بھارتی عسکری اور سیاسی قیادت کی طرف سے آزادکشمیر پر حملے کی دھمکیوں کے مقابلے کے لیے پوری قوم کے اندر جذبہ جہاد پیدا کرنا اور ان کو جہاد کے لیے تیار کرنا وقت اور حالات کا تقاضا ہے کالجز اور جامعات کے اندر این سی سی اور جانباز فورس کے نظام کو فعال کیا جائے مقبوضہ کشمیر کے اندر آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والوں کی عملی مدد کا اہتمام کیا جائے مقبوضہ کشمیر کے اندر گزشتہ ایک سال سے مکمل لاک ڈاون ہے جس کی وجہ سے لاکھوں کشمیری شدید مشکلات کا شکار ہیں ان کے لیے فوری ریلیف کا اہتمام کیا جائے،انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے اندر ہونے والے مظالم اور انسانیت کے قتل عام کو عالمی عدالت انصاف میں پیش کیا جائے تا کہ ہندوستان کو کٹہرے میں کھڑا کیا جاسکے،اس موقع پر انہوں نے کہاکہ کشمیر کمیٹی کا کردار موثر بنانے کی ضرورت ہے اس کا وہ کردار جو نوابزدہ نصراللہ کے دور میں تھا بحال کیا جائے۔








