اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس ( پی این سی اے) میں تین روزہ پاکستان ثقافتی فیسٹیول اتوار کو بھرپور عوامی پذیرائی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیاجس میں پاکستان کے ثقافتی ورثے کی وسعت اور تنوع کو نمایاں طور پر پیش کیا گیا۔ڈولفن کمیونیکیشن، اسٹیوا اور پی این سی اے کے اشتراک سے منعقدہ اس فیسٹیول میں روایتی کھانوں، ملبوسات، زیورات، دستکاری اور تخلیقی اسٹارٹ اَپس …
پاکستان کلچرل فیسٹیول پی این سی اے میں ثقافتی ورثے کی شاندار نمائش کے ساتھ اختتام پذیر

مزید خبریں
اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس ( پی این سی اے) میں تین روزہ پاکستان ثقافتی فیسٹیول اتوار کو بھرپور عوامی پذیرائی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیاجس میں پاکستان کے ثقافتی ورثے کی وسعت اور تنوع کو نمایاں طور پر پیش کیا گیا۔ڈولفن کمیونیکیشن، اسٹیوا اور پی این سی اے کے اشتراک سے منعقدہ اس فیسٹیول میں روایتی کھانوں، ملبوسات، زیورات، دستکاری اور تخلیقی اسٹارٹ اَپس کے اسٹالز شامل تھے۔راولپنڈی اور اسلام آباد سے بڑی تعداد میں آنے والے لوگوں نے پورے ویک اینڈ کے دوران میلے کا رخ کیا، جس نے اس کو ثقافتی تبادلے، خریداری، تفریح اور فنونِ لطیفہ سے لطف اندوز ہونے کا ایک زندہ دل مرکز بنا دیا۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی اٹارنی جنرل حفضہ بخاری ایڈووکیٹ جنہوں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی نے چیف ایگزیکٹو ڈولفن کمیونیکیشن عاصمہ بٹ کو کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ثقافت “قدیم، منفرد اور دنیا بھر میں قابلِ تحسین ہے اور ایسے فیسٹیول ملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔سابق ڈپٹی اسپیکر آزاد کشمیر شاہین ڈاراور معروف گلوکار نصیر راجہ بھی آخری روز شریک ہوئے اور ہنرمندوں، فنکاروں اور شائقین کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے اقدام کو سراہا۔فیسٹیول میں متعدد تفریحی پروگرام شامل تھے جن میں قوالی اور بھنگڑا نائٹ نے رنگ جمایا، جبکہ اختتامی روز ڈی جے نائٹ اور راک اسٹار سنگر سیم کوئین کی پرفارمنس نے شائقین کو بھرپور محظوظ کیا اور ایونٹ کا اختتام شاندار انداز میں ہوا۔
وزیٹرز نے مقامی دستکاری، چھوٹے کاروباروں اور روایتی فنون کی ترویج کی کوششوں کو سراہا جبکہ وینڈرز اور فنکاروں نے بھی بڑی تعداد میں آنے والے لوگوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے مصنوعات کی براہِ راست تشہیر کی اور نئے کسٹمرز تک رسائی حاصل کی۔ عاصمہ بٹ نے اپنے اختتامی خطاب میں تمام شرکاء، شراکت داروں اور مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ثقافتی اقدار قومی فخر کا باعث ہیں۔
انہوں نے اداروں پر زور دیا کہ وہ ایسے ثقافتی اقدامات کی مسلسل سرپرستی کریں تاکہ ہمارا ورثہ زندہ اور عوام کی رسائی میں رہے۔پاکستان کلچرل فیسٹیول کا کامیاب اختتام اس کے اہم ثقافتی پلیٹ فارم کے کردار کی تجدید کرتا ہے، جو نہ صرف ملک کی روایات کا جشن مناتا ہے بلکہ سماجی شمولیت اور تخلیقی معیشت کو بھی فروغ دیتا ہے۔








