پاکستان کودوطرفہ، کثیرالجہتی و دیگرشراکت داروں کی جانب سے جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر2.667ارب ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول

82
پاکستان کودوطرفہ، کثیرالجہتی و دیگرشراکت داروں کی جانب سے جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر2.667ارب ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول

اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):پاکستان کودوطرفہ، کثیرالجہتی اوردیگرشراکت داروں کی جانب سے جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر2.667ارب ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول ہوئی ہے۔ وزارت اقتصادی امورکی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 5ماہ (جولائی تانومبر2024) کے دوران کثیرالجہتی شراکت داروں کی جانب سے پاکستان کومجموعی طورپر1.664ارب ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول ہوئی،

کثیرالجہتی شراکت داروں میں سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 767.83ملین ڈالر، ایشئین انفراسٹرکچرانویسٹمنٹ بینک 34.25ملین ڈالر، ای آئی بی 10.53ملین ڈالر،آئی بی آرڈی110.28ملین ڈالر،آئی ڈی اے 304.78ملین ڈالر،ایفاد26.12ملین ڈالر،اسلامی ترقیاتی بینک 90.47ملین ڈالراوراسلامی ترقیاتی بینک(قلیل مدتی) کی جانب سے 119.25ملین ڈالر کی غیرملکی معاونت موصول ہوئی ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے دوران دوطرفہ شراکت داروں کی جانب سے پاکستان کومجموعی طورپر268.80ملین ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول ہوئی، دوطرفہ شراکت داروں میں سے چین کی جانب سے پاکستان کو98.21ملین ڈالر،فرانس 89.64ملین ڈالر،جرمنی 16.32ملین ڈالر،جاپان 9.74ملین ڈالر،جنوبی کوریا 7.96ملین ڈالر، سعودی عرب 8.67ملین ڈالر اورامریکا کی جانب سے پاکستان کو38.25ملین ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول ہوئی۔

بیرونی کمرشل قرضوں کے زریعہ 200ملین ڈالر اورنیاپاکستان سرٹیفیکیٹس کے زریعہ 714.90ملین ڈالرحاصل کئے گئے۔غیرملکی معاونت میں نان پراجیکٹ ایڈ کاحجم 1.597ارب ڈالر اورپراجیکٹ ایڈ کاحجم 1.070ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔