پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.2ارب ڈالرکی قسط موصول

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.2ارب ڈالرکی قسط موصول ہوگئی۔ سٹیٹ بنک کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف )کے ایگزیکٹو بورڈ نے 8 دسمبر2025کو اپنے اجلاس میں توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت دوسرا جائزہ مکمل کرلیا اور پاکستان کے لیے 760 ملین ایس ڈی آر جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ اس …

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.2ارب ڈالرکی قسط موصول ہوگئی۔ سٹیٹ بنک کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف )کے ایگزیکٹو بورڈ نے 8 دسمبر2025کو اپنے اجلاس میں توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت دوسرا جائزہ مکمل کرلیا اور پاکستان کے لیے 760 ملین ایس ڈی آر جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ اس کے علاوہ، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے آر ایس ایف کے تحت 154 ملین ایس ڈی آر کی پہلی قسط جاری کرنے کی بھی منظوری دی۔ ای ایف ایف اور آر ایس ایف کے تحت سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 10 دسمبر 2025ء کو 914 ملین ایس ڈی آر (تقریباً 1.2 ارب ڈالرکے مساوی) موصول ہوگئے ۔یہ رقم 12 دسمبر 2025ء کو ختم ہونے والے ہفتے میں سٹیٹ بینک کے زرِ مبادلہ ذخائر میں شامل ہوگی۔