پاکستان کو بھارت کے خلاف آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ گروپ اے میچ میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے میچ فیس کا 5فیصد جرمانہ عائد
پاکستان کو بھارت کے خلاف آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ گروپ اے میچ میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے میچ فیس کا 5فیصد جرمانہ عائد

مزید خبریں
لاہور۔16جون (اے پی پی):پاکستان کو بھارت کے خلاف آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ گروپ اے میچ میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔آئی سی سی کے مطابق یہ میچ برمنگھم کے ایجبسٹن گرائونڈ میں اتوار کے روز کھیلا گیا تھا، جہاں پاکستان ٹیم مقررہ وقت میں ایک اوور کم کر سکی، جس کے باعث ٹائم الانسز کو مدنظر رکھنے کے بعد ٹیم کو سلو اوور ریٹ کا مرتکب قرار دیا گیا۔
یہ جرمانہ آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.22 کے تحت عائد کیا گیا ہے، جس کے مطابق ہر اوور کم کرنے پر کھلاڑیوں کو میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ ادا کرنا ہوتا ہے۔پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے اس خلاف ورزی کا اعتراف کر لیا اور مجوزہ سزا کو قبول کر لیا، جس کے بعد کسی باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔میچ آفیشلز میں آن فیلڈ امپائرز کلیر پولوساک اور جیکولین ولیمز، تھرڈ امپائر ایلوئس شیریڈن اور فورتھ امپائر سو ریڈفرن شامل تھیں جنہوں نے یہ چارج عائد کیا۔







